0
Wednesday 15 Sep 2021 21:45

بھارت میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز، 38 ہزار صحتیاب

بھارت میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز، 38 ہزار صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے 284 مریضوں کی موت جبکہ 38 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ منگل کے روز بھارت میں 61 لاکھ 15 ہزار 690 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 75 کروڑ 89 لاکھ 12 ہزار 277 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 27176 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 755 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38012 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 22 ہزار 171 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 11120 سے کم ہو کر تین لاکھ 51 ہزار 87 ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش