QR CodeQR Code

بی جے پی اسد الدین اویسی پر کیوں ایف آئی آر نہیں کرائے گی، راکیش ٹکیت

15 Sep 2021 21:45

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت سڑکیں، بندرگاہیں، کارخانے فروخت کرنے میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات قریب آرہے ہیں، ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی بیان بازی اور الزام تراشی کا دور بھی تیز ہو گیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے بہانے حکمران بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ اترپردیش میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کے اسد الدین اویسی اب یوپی آچکے ہیں، وہ بھی اجلاس کر رہے ہیں لیکن اگر وہ بی جے پی کو گالی دیتے ہیں تو کیا بی جے پی ان کے خلاف خلاف مقدمہ درج نہیں کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سبھی ایک ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظفرنگر مہا پنچایت کے بعد راکیش ٹکیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بی جے پی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور کسانوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ راکیش ٹکیت نے پھر الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت سڑکیں، بندرگاہیں، کارخانے فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2022ء تک وہ ملک کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کر دیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کو یکم جنوری 2022ء تک ان کی فصل کی دوگنی قیمت نہیں ملتی تو ہم لوگوں کے درمیان جائیں گے اور کہیں گے کہ اس حکومت نے کچھ نہیں دیا، اس لئے ہمیں اسے ووٹ بھی نہیں دینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 954022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954022/بی-جے-پی-اسد-الدین-اویسی-پر-کیوں-ایف-ا-ئی-ا-ر-نہیں-کرائے-گی-راکیش-ٹکیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org