QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کا مرحوم علی اوسط رضوی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

15 Sep 2021 22:07

اپنے تعزیتی پیغام میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ انکی مغفرت فرمائے، انہیں جوار معصومین نصیب کرے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید علی اوسط رضوی کی رحلت پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ علی اوسط رضوی قومی درد رکھنے والی فعال شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قومی خدمات میں گزارا، شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کا ساتھ دیا، مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر ہجرت کو اختیار کیا اور ایک مدت سے جلاوطن تھے اور اب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے عالم فنا سے عالم بقا کو کوچ کر گئے اور شہر حضرت فاطمہ معصومہ (ع) ان کا مدفن ٹھہرا، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار معصومین نصیب کرے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے۔


خبر کا کوڈ: 954028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954028/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-مرحوم-علی-اوسط-رضوی-کے-اہلخانہ-سے-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org