QR CodeQR Code

جرنلسٹ اور جرنلزم پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، شہلا رضا

15 Sep 2021 22:21

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں بھی یہ نہیں ہوا کہ صحافیوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دیا گیا ہو، ماضی میں پیکا کے نام سے مسلم لیگ ن نے یہ کام کیا تھا اب یہ نیا طریقہ آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے۔ ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں شہلا رضا نے کہا کہ جرنلسٹ اور جرنلزم پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے، ایک دن کہتے ہیں آٹے کی قیمت کم کریں گے، اگلے دن بڑھ جاتی ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں بھی یہ نہیں ہوا کہ صحافیوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دیا گیا ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیکا کے نام سے مسلم لیگ ن نے یہ کام کیا تھا اب یہ نیا طریقہ آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954031/جرنلسٹ-اور-جرنلزم-پر-کوئی-قدغن-برداشت-نہیں-کی-جائے-گی-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org