QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں

15 Sep 2021 22:29

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ نے اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے انہیں وزارت صحت کا قلمدان دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی درخواست کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتحادی جماعتوں کی ناراضگیاں دور کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ نے اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کی ناراضگی ختم کرنے کے لئے انہیں وزارت صحت کا قلمدان دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے ان کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954033/کوئٹہ-وزیراعلی-بلوچستان-نے-اتحادیوں-کو-منانے-کی-کوششیں-شروع-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org