0
Wednesday 15 Sep 2021 22:38

سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا کی صورت حال میں بہتری کے باعث کئی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا۔ جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، گھروں سے کام کرنے کی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اور اب دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا۔ ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا، کراچی میں اتوار جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رہے گی تاہم انڈور ڈائننگ کے لئے ویکسینیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا، ریسٹورنٹس میں 50 فیصد افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی، سینما اور انڈور گیمز پر پابندی ہوگی لیکن جم کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جاسکیں گے، مزارات مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے، تفریحی پارکس، واٹر پارکس، پبلک پارکس اور سوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 954034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش