QR CodeQR Code

کوئٹہ، غیر ملکی باشندوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

15 Sep 2021 22:40

کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں غیر ملکی باشندوں اور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص غیر ملکی باشندوں کی غیر قانونی طریقے سے صوبے میں آمد، داخلی راستوں پر سخت چیکنگ سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس محمد طاہر رائے، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی دوست علی بلوچ، بریگیڈیئر عابد، سپیشل سیکرٹری داخلہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر قانونی طریقے سے آئے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل لائی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے صوبے کے تمام داخلی راستوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر صوبے میں داخل ہونے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 954035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954035/کوئٹہ-غیر-ملکی-باشندوں-کو-پناہ-دینے-والوں-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org