QR CodeQR Code

ملتان، ناصر عباس شیرازی اور مفتی گلزار نعیمی کی سلیم عباس صدیقی سے ملاقات، عیادت بھی کی 

15 Sep 2021 23:13

سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ اس وقت عالم اسلام کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان میں شیعہ سنی قائدین کی وحدت استعمار کی آنکھوں میں کانٹا ہے، دشمن مسلسل فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہا ہے، حکومت پاکستان ایسے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرے جو ملک کا امن تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اور جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ، پرنسپل جامعہ نعیمیہ اسلام آباد مفتی گلزار حسین نعیمی نے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر فخر نسیم، تصور شاہ اور دیگر موجود تھے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے سلیم عباس صدیقی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سلیم عباس صدیقی نے مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔ سلیم عباس صدیقی گزشتہ کئی مہینوں سے علیل تھے تاہم اب ان کی صحت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ اس وقت عالم اسلام کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان میں شیعہ سنی قائدین کی وحدت استعمار کی آنکھوں میں کانٹا ہے، دشمن مسلسل فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہا ہے، حکومت پاکستان ایسے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرے جو ملک کا امن تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 954040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954040/ملتان-ناصر-عباس-شیرازی-اور-مفتی-گلزار-نعیمی-کی-سلیم-صدیقی-سے-ملاقات-عیادت-بھی-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org