0
Wednesday 15 Sep 2021 23:28

اسد عباس نقوی کی آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسد عباس نقوی کی آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا دورہ لیہ، مختلف شخصیات اور تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تفصیل کے مطابق اسد عباس نقوی کے دورہ لیہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی سیال، معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی ہمراہ تھے۔ اسد عباس نقوی نے صوبائی رہنما صفدر حسین خان اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل لیہ ساجد خان گشکوری سے ملاقات کی۔ بعدازاں اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے سابق مرکزی رہنما اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی سے ملاقات کی اور اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ 
خبر کا کوڈ : 954041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش