0
Wednesday 15 Sep 2021 23:42

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے7 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے7 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان بھی شہید ہو گئے۔ فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 954048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش