QR CodeQR Code

پشاور، ایف آئی اے نے جعلی افغان دستاویزات بنانیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

16 Sep 2021 00:17

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی دستاویزات بنانے کے لیے نجی پرنٹنگ پریس بنا رکھا تھا، ملزم کا تعلق جعلی افغان دستاویزات بنانے والے گروہ سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی افغانی دستاویزات بنانے والے گروہ کا کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پشاور میں ایک ملزم سیف علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضےسے جعلی افغان ویزے، مہریں اوردیگر جعلی سرکاری دستاویزات برامد کر لی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی دستاویزات بنانے کے لیے نجی پرنٹنگ پریس بنا رکھا تھا، ملزم کا تعلق جعلی افغان دستاویزات بنانے والے گروہ سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 954055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954055/پشاور-ایف-ا-ئی-اے-نے-جعلی-افغان-دستاویزات-بنانیوالے-ملزم-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org