0
Thursday 16 Sep 2021 07:54

طالبان سے 2 ہفتے تک کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا، زلمے خلیل زاد

طالبان سے 2 ہفتے تک کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا، زلمے خلیل زاد
اسلام ٹائمز۔ امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طالبان نے کہا کہ کیا امریکی فوج کابل کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔ جس پر امریکا کا جواب تھا کہ ہم نے سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لی۔
خبر کا کوڈ : 954085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش