QR CodeQR Code

طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں، ملا عبدالغنی برادر

16 Sep 2021 08:02

اپنے ایک ویڈیو بیان میں افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قندھار میں اپنی رہائشگاہ پر صحیح و سلامت ہوں۔ انہوں نے صدارتی محل میں کسی تصادم سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظر عام پر آگئے، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قندھار میں اپنی رہائش گاہ پر صحیح و سلامت ہوں۔ ملا عبدالغنی برادر نے صدارتی محل میں کسی تصادم سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں، کابل سے کسی کام کیلئے سفر پر تھا، اس لئے میڈیا تک رسائی نہ ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 954086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954086/طالبان-قیادت-کے-درمیان-کسی-قسم-کا-اختلاف-نہیں-ملا-عبدالغنی-برادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org