QR CodeQR Code

کوئٹہ، صوبائی حکومت کا بلوچستان میں میٹل پارک بنانے کا فیصلہ

16 Sep 2021 16:50

صوبے میں معدنیات کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے صوبے میں میٹل پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار پاکستان اور محکمہ معدنیات و معدنی ترقی بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان میٹل پارک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں سونے تانبے اور کرومائیٹ سمیت 17 سے زائد قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جن کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے میں معدنیات، ماہی گیری اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جن کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ بلوچستان میٹل پارک کے قیام اور معدنیات کے مزید ذخائر کی تلاش کے لئے کئی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کرچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954163/کوئٹہ-صوبائی-حکومت-کا-بلوچستان-میں-میٹل-پارک-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org