0
Thursday 16 Sep 2021 17:07

سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جدہ سے کراچی پہنچنے والے 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، وبا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ جدہ سے کراچی آنے والے تمام مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 14 مسافروں وبا کا شکار پائے گئے۔ دو روز قبل بھی سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسی طرح 12 ستمبر کو سعودی شہر جدہ سے کراچی پہنچنے والے 9 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں سے وطن لوٹنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش