0
Thursday 16 Sep 2021 17:12

کوئٹہ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن متحرک

کوئٹہ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن متحرک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے متحرک ہوگئی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن جماعتوں اور ناراض حکومتی ارکان کے مابین مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں بلوچ اور پشتون روایات پر مبنی وعدوں کی دوبارہ تجدید کی گئی ہے۔ دوسری جانب یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی بلوچستان کی حکومت بچانے کے لئے میدان میں اتر چکے ہیں اور معاملات سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش