QR CodeQR Code

جام حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی، ملک سکندر ایڈووکیٹ

16 Sep 2021 17:36

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیجانب سے جام حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد میں جمعیت پوری طرح یکسو ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے قلات میں جامعہ شاہ ولی اللہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد میں جمعیت پوری طرح یکسو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جام حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی وجوہات صوبے میں لاقانونیت، کرپشن، امن و امان کی صورتحال، ناانصافی، بیروزگاری اور بلوچستان کے حق میں خیانت ہیں۔

جس کی وجہ سے ہم تین سال سے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر ہماری جمہوری جدوجہد کے بدلے ہمارے اراکین کے اوپر گاڑیاں چڑھائی گئیں اور انہیں زد و کوب کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔ اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔ لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کی مشاورت سے ہی آیا ہے اور اسے اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 954174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954174/جام-حکومت-کیخلاف-عدم-اعتماد-کی-تحریک-کامیاب-ہوگی-ملک-سکندر-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org