0
Thursday 16 Sep 2021 21:22

بھارت میں کورونا وائرس، ساڑھے تیس ہزار سے زائد نئے کیسز اور 431 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس، ساڑھے تیس ہزار سے زائد نئے کیسز اور 431 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 97.64 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ فعال کیسز کی شرح اب ایک فیصد پر آگئی ہے۔ بدھ کو ملک میں 64 لاکھ 51 ہزار 423 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 76 کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 137 افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30570 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 47 ہزار 325 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 38303 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 474 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش