0
Thursday 16 Sep 2021 21:22

سرینگر میں شبانہ ٹیکہ کاری، مختلف چوراہوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات

سرینگر میں شبانہ ٹیکہ کاری، مختلف چوراہوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت نے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں جن میں مرزا کامل چوک حول، رنگپورہ زکورہ، فور شور روڈ اور نشاط باغ میں بدھ کی شام دیر گئے۔ خصوصی ٹیکہ کاری بوتھ قائم کئے گئے جس دوران 250 افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری کی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر زاہد ناستی نے میڈیا کو بتایا ’’فور شور روڑ اور زکورہ میں 250 افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے‘‘۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے میڈیا کو بتایا ’’لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری نے ہمیں 15 دنوں کے اندر اندر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ایسے لوگوں کے لئے رات کے وقت ٹیکہ کاری کا انتظام کیا گیا ہے جو مزدور اور کاریگر روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے گھروں سے نکلتے ہیں‘‘۔

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ تیسری لہر سے نپٹنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹیکہ کاری کو جلد مکمل کرنا ضروری ہے کیونکہ ٹیکہ کاری سے فارغ ہونے کے بعد ہی تیسرے لہر سے نپٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل میر نے بتایا کہ سرینگر میں رات کے وقت ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی گئی ہے جو جاری رہے گی۔ ٹیکہ کاری کی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر زاہد ناستی نے میڈیا کو بتایا کہ فور شور روڑ اور زکورہ میں 250 افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 954191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش