QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اٹھا لیا، 2 روز میں 4 اموات

16 Sep 2021 21:06

ڈینگی کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ اگست تک سندھ میں 1365 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، صرف کراچی میں اگست تک 1255 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس میں دوبارہ شدت آئی ہے، جناح اسپتال میں مریض تشویش ناک حالت میں لائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا، وائرس سے 2 روز کے دوران 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے 2 روز کے دوران 4 افراد کی ڈینگی سے اموات ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال میں لانڈھی کا رہائشی شخص انتقال کرگیا، نجی اسپتال میں ڈینگی متاثرہ نوجوان کا انتقال ہوا جبکہ منگل کو جناح اسپتال میں 2 افراد کا ڈینگی سے انتقال ہوا۔  ڈینگی کنٹرول پروگرام کے پاس ستمبر کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ اگست تک سندھ میں 1365 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، صرف کراچی میں اگست تک 1255 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس میں دوبارہ شدت آئی ہے، جناح اسپتال میں مریض تشویش ناک حالت میں لائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954196/کراچی-میں-کورونا-کے-بعد-ایک-اور-وائرس-نے-سر-اٹھا-لیا-2-روز-4-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org