0
Thursday 16 Sep 2021 21:12

کراچی میں قیامت خیز گرمی، گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی میں قیامت خیز گرمی، گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ستمبر کے مہینے کی تیسری گرم ترین رات تھی، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں آج بھی سورج آک برساتا رہا اور سمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ستمبر کے آخر میں بارش کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کردی ہے۔

یاد رہے 20 ستمبر 1988ء میں 30.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور اور پانچ ستمبر 2011ء کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا جبکہ 11 ستمبر 1962ء میں کم سے کم درجہ حرارت 30.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ خیال رہے کہ 2015ء میں کراچی کو پاکستان کی 50 سال سے زائد عرصے میں سب سے خطرناک ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس دوران ایک ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 954197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش