0
Thursday 16 Sep 2021 21:18

کے الیکٹرک بل سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا اجازت کے لئے نیپرا کو خط

کے الیکٹرک بل سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا اجازت کے لئے نیپرا کو خط
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے نیپرا کو خط ارسال کیا، جس میں کے الیکٹرک کو میونسپل ٹیکس جمع کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے نیپرا کو ارسال کئے جانے والے خط میں نیپرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو میونسپل ٹیکس جمع کرنے کی اجازت دی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کو ماہانہ بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کی اجازت دے، بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی بحران کا شکار ہے، اُسے ٹیکس جمع کرنے میں مشکلات ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل ٹیکس کی بہتر وصولی کیلئے کےالیکٹرک کی خدمات درکار ہیں، کےالیکٹرک نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے، اگر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو اجازت دے دی جاتی ہے تو ماہانہ بل میں میونسپل ٹیکس کو شامل کرلیا جائے گا۔ محکمہ توانائی سندھ نے نیپرا سے کے الیکٹرک کو جلد از جلد اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش