QR CodeQR Code

لاہور، جی سی یونیورسٹی میں سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

16 Sep 2021 21:36

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کیلئے وقف کی، سید علی گیلانی نے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کہا ہم پاکستان ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک میں سید علی گیلانی صف اول میں کھڑے رہے، آزادی کی جنگ میں کشمیری بھائی بہن تنہا نہیں، ہمارے اساتذہ اور طلباء کشمیر کیساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کشمیری رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، سینئر صحافی سلمان غنی، سید علی گیلانی کے نواسے ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے خطاب کیا۔گورنر پنجاب نے جی سی یو  میں سید علی گیلانی چئیر بنانے کا اعلان کیا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کیلئے وقف کی، سید علی گیلانی نے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کہا ہم پاکستان ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک میں سید علی گیلانی صف اول میں کھڑے رہے، آزادی کی جنگ میں کشمیری بھائی بہن تنہا نہیں، ہمارے اساتذہ اور طلباء کشمیر کیساتھ کھڑے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 954200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954200/لاہور-جی-سی-یونیورسٹی-میں-سید-علی-گیلانی-کی-یاد-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org