0
Thursday 16 Sep 2021 21:45

جی بی میں مربوط پلاننگ کو عملی جامہ پہنائیں گے، خالد خورشید

جی بی میں مربوط پلاننگ کو عملی جامہ پہنائیں گے، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت فیڈرل پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں اور جی بی ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری امور کشمیر، جوائنٹ سیکریٹری پلاننگ کمیشن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی میں مربوط پلاننگ اور ترقی کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا جس کے ثمرات سے گلگت بلتستان کے عوام استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ جی بی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اجلاس میں فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کے تمام پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ 3 دنوں میں متعلقہ فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کے ورکنگ پلان اور کیش پلان کو پلاننگ کمیشن بجھوایا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 954201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش