0
Thursday 16 Sep 2021 21:46

افغانستان کی 32خواتین فٹبال کھلاڑی طالبان کے خوف سے پاکستان پہنچ گئیں

افغانستان کی 32خواتین فٹبال کھلاڑی طالبان کے خوف سے پاکستان پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی 32خواتین فٹبال کھلاڑی طالبان کے خوف سے افغانستان چھوڑ کر فیملی سمیت پاکستان آ گئیں۔ یہ لوگ طورخم بارڈر سے پاکستان داخل ہوئے جہاں سے انہیں لاہور پہنچایا گیا۔ خواتین فٹ بالرز اور ان کے خاندانوں سمیت مجموعی طور پر 115 افراد لاہور پہنچے، جہاں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر گل پاشی کی گئی۔ ان افغان فٹبال کھلاڑیوں میں ریجنل اور ضلعی سطح کی جونیئر فٹبال ٹیموں کی کھلاڑی شامل ہیں۔ انہیں بنیادی طور پر برطانوی تنظیم راکٹ فاﺅنڈیشن اور فٹبال فار پیس نامی این جی او کے تعاون سے پاکستان لایا گیا ہے۔

ایک افغان فٹبالر سویتا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”ہمارے ساتھ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بہت اچھا برتاﺅ کیا۔ ہم اپنے پاکستان بہن بھائیوں سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ہمارے لیے ہر چیز کا انتظام کیا ہے۔ یہاں سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔“ ایک اور کھلاڑی رویا اللہ یار کا کہنا تھا کہ ”ہم فیفا اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مدد کی اور ہمارے لیے بہت اچھا انتظام کیا۔“ واضح رہے کہ افغانستان کی قومی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو آسٹریلوی حکومت نے اگست کے آخری ہفتے میں افغانستان سے نکال لیا تھا تاہم کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے ہونے کی وجہ سے یہ جونیئر کھلاڑی افغانستان میں پھنس گئی تھیں اور طالبان سے چھپ کر رہ رہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 954202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش