0
Thursday 16 Sep 2021 22:23

این ای ڈی یونیورسٹی میں پہلی بین الاقوامی اپلائیڈ فزکس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس کا انعقاد

این ای ڈی یونیورسٹی میں پہلی بین الاقوامی اپلائیڈ فزکس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ الیکٹرونکس، میٹریل، آپٹکس، میکینیکل، سول سب ہی پر فزکس کا اطلاق ہوتا ہے، یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اس کا اطلاق قریباً پورے معاشرے پر ہے اور پورا انجینئرنگ سیکٹر فزکس پر انحصار کرتا نظر آتا ہے، اِن خیالات کا اظہار کانفرنس پیٹرن، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جامعہ این ای ڈی کے مرکزی آڈیٹوریم میں پہلی بین الاقوامی اپلائیڈ فزکس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس میں کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ اپلائیڈ فزکس کی عالمی کانفرنس، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بہتری کا احاطہ کرے گی۔ وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، چیئرمین پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) فیضان منصور نے بطور مہمان خصوصی، ڈائریکٹر جزل آف نیشنل سینٹر فار فزکس ڈاکٹر حفیظ حورانی نے بطور اعزازی مہمان پہلی بین الاقوامی اپلائیڈ فزکس اینڈ انجینئرنگ کانفرنس کے استقبالیہ سے خطاب کیا۔

شیخ الجامعہ سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر ولی الدین نے کانفرنس آرگنائزرز کی کاوشوں اور مثالی نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی کانفرنس کے انعقاد کے توسط سے انجینئرنگ سیکٹر کو ایسا پلیٹ فارم میسر ہوگا، جو کہ علمی اور تدریسی معاملات کی ترقی کا ضامن ہوگا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن سائنسز اینڈ ہیومنیٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ فزکس کے حوالے سے کیونکہ پچھلے کافی عرصے سے کوئی قابل قدر کانفرنس نہیں ہوئی ہے، لہیذا یہ کانفرنس فزکس کے طالب علموں کیلئے ذہنی بالیدگی میں اضافہ ثابت ہوگی۔ ڈائریکٹر جزل آف نیشنل سینٹر فار فزکس ڈاکٹر حفیظ حورانی کا کہنا تھا کہ ہم این ای ڈی کے تحقیق کار انجینئرز کو دعوت دیتے ہیں کہ ہماری ادارے میں آکر ریسرچ کریں، فزکس سے تعلق رکھنے والوں کیلئے اس سطح کی کانفرنس یقیناً تحقیق میں بہتری کے راستے کھولے گی۔

چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی فیضان منصور کا کہنا تھا کہ این ای ڈی کی صد سالہ تقریبات میں اس عالمی کانفرنس کا انعقاد قابل تعریف ہے، جن علمی نشستوں سے معاشرتی بہتری ممکن ہو، ان کا متواتر ہونا ضروری ہے۔ کانفرنس کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ طبیعات ڈاکٹر عرفان احمد کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو جلد پورا کرنے کیلئے تربیتی نشستوں کی اشد ضرورت ہے، یہ کانفرنس پہلی ہے لیکن اس تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترجمان جامعہ کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس میں 7 ممالک سمیت چاروں صوبوں سے ماہرین نے آن لائن شرکت کی ان دو روز میں قریباً بیالیس ریسرچ پیپرز پڑھے جائیں گے۔کانفرنس کے اختتامی سیشن سے پرو وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈائریکڑ جزل پاکستان سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر ڈاکٹر محمد اکرم، ڈائریکٹر پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹر اتھارٹی آر این ایس ڈی تھری حافظ محمد زبیر خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 954214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش