QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے اپنے مقتولین کے خانوادوں کو بھی بھلا دیا​​​​​​​

16 Sep 2021 22:34

مقتول رہنماء عمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج چار کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مقتول رہنماء عمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج چار کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں، برطانوی شہر لندن کے گائز اسپتال آتے ہوئے شمائلہ فاروق اسٹیشن پر کمزوری کے باعث گر پڑیں۔ گائز اسپتال کے عملے نے وہیل چیئر پر شمائلہ فاروق کو اسپتال پہنچایا۔ شمائلہ فاروق نے کہا کہ کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں، شہداء کی فیملیز کو بھلا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی رہنماء عمران فاروق کو 11برس قبل لندن میں قتل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 954218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954218/ایم-کیو-نے-اپنے-مقتولین-کے-خانوادوں-کو-بھی-بھلا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org