QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی سے قم کے علماء کے وفد کی خصوصی ملاقات

16 Sep 2021 23:25

سربراہ ایس یو سی نے دفتر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوٸے خصوصی دعا اور حوصلہ افزاٸی کی۔ وفد کو علامہ ساجد علی نقوی نے ہدایات جاری کرتے ہوٸے مختلف اہم امور پر رہنماٸی کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ سید ظفر علی نقوی کی سربراہی میں قم سے آئے علماء کے وفد نے راولپنڈی میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے فعال رہنماء سابق رکن مجلس عاملہ مولانا کاظم رضا اعوان اور مولانا لیاقت علی سیال شامل تھے۔ وفد نے دفتر قم کی کارکردگی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔ علامہ ساجد نقوی نے دفتر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوٸے خصوصی دعا اور حوصلہ افزاٸی کی۔ وفد کو علامہ ساجد علی نقوی نے ہدایات جاری کرتے ہوٸے مختلف اہم امور پر رہنماٸی کی۔


خبر کا کوڈ: 954226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954226/علامہ-ساجد-نقوی-سے-قم-کے-علماء-وفد-کی-خصوصی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org