QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

17 Sep 2021 00:44

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو واصل جنہم کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 954237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954237/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کا-آپریشن-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org