0
Friday 17 Sep 2021 00:57

پشاور ہائیکورٹ نے چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد پر عائد پابندی ہٹا دی

پشاور ہائیکورٹ نے چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد پر عائد پابندی ہٹا دی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت دے دی، عدالت نے یکم جون کو چکن اور جانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا۔‌ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پولٹری اور لائیو اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے چوزے، چکن اور گوشت پر سے پابندی ہٹا دی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے یکم جون کو چکن اور جانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے دودھ میں کیمیکل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دودھ میں کیمیکل ملایا جاتا ہے، ان کیخلاف کیا کارروائی کی؟ جس پر لائیو اسٹاک حکام نے بتایا کہ ہم نے دکانوں کو سیل اور دودھ تلف کیا ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کریں، کیمیکل استعمال کرنے والی دکانوں کو مکمل بند کریں۔ عدالت نے لائیو اسٹاک حکام کو کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 954238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش