0
Friday 17 Sep 2021 01:45

لوئر دیر میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک، دس زخمی

لوئر دیر میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک، دس زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر کے 2 بیٹوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر کا دوسرا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے اور کسی کو بھی مذکورہ علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش