QR CodeQR Code

نجی اسکول انتظامیہ کا فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد پر تشدد

17 Sep 2021 02:03

متاثرہ والد نے اسکول کے باہر کھڑے ہوکر اسکول انتطامیہ کے جارحانہ رویے کے خلاف ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ متاثرہ شخص نے ویڈیو میں اسکول انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نجی اسکول انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے سامنے والد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا، متاثرہ شخص نے ویڈیو بناکر کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ کراچی کے ایک نجی اسکول کی جانب سے اسکول میں زیر تعلیم ایک بچے کے والد کو بچے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس پر متاثرہ والد نے اسکول کے باہر کھڑے ہوکر اسکول انتطامیہ کے جارحانہ رویے کے خلاف ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ متاثرہ شخص نے ویڈیو میں اسکول انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا۔ والد نے اسکول انتظامیہ پر الزام عائد کرنے کے بعد انصاف کا مطالبہ کیا۔ والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے واقعے کی تحقیقات کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، واقعے کا جائزہ لیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 954242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954242/نجی-اسکول-انتظامیہ-کا-فیس-ادا-نہ-کرنے-پر-بچے-کے-والد-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org