QR CodeQR Code

افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے، وزیراعظم عمران خان

17 Sep 2021 13:31

وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، افغانستان کا مسئلہ سب کو ملکر حل کرنا ہوگا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، افغانستان کو اس کے اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو اس کے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، افغانستان کو اس کے اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے اور وہاں امن کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں خطے میں عالمی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم نے ملکر ان مسائل سے نمٹنا ہے، موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، خطے پر عالمی حدت، ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات مرتب ہوئے، پاکستان میں ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم شروع کی، ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 954309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954309/افغانستان-کو-تنہا-چھوڑا-گیا-مختلف-بحران-ایک-ساتھ-جنم-لیں-گے-وزیراعظم-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org