0
Friday 17 Sep 2021 13:52

پرامن افغانستان سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، عمران خان

پرامن افغانستان سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ عالمی برادری کو مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کی معاونت کرنی چاہیئے۔ دوشنبے میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال کے تنازعے اور عدم استحکام سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ افغانستان میں استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ امید ہے کہ عالمی برادری بھی اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

پاکستان اور بیلاروس کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے توقع ظاہر کی بیلاروس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 954311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش