0
Friday 17 Sep 2021 16:10

کشمیر کی خاموشی کو نارملسی سے تعبیر کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

کشمیر کی خاموشی کو نارملسی سے تعبیر کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا دعوٰی ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر پر چھائی قبرستان کی خاموشی کو نارملسی سے تعبیر کرکے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست جماعتیں ہمارے آپسی بھائی چارے پر حملے کرنا چاہتی ہیں اور ہمیں آپس میں ہی لڑوانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پُرامن طریقے سے بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور جب وہ (حکام) چاہتے ہیں مجھے نظربند کر دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش