QR CodeQR Code

خضدار، پولیس چھاپے کے دوران ایک خاتون جانبحق، لواحقین سراپا احتجاج

17 Sep 2021 15:36

لواحقین کے مطابق پولیس نے خواتین سے ہاتھا پائی کی، جسکے نتیجے میں خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ ایس ایس پی خضدار نے کہا ہے کہ یہ پولیس پر الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے چھاپے کے دوران خضدار کے علاقے کھنڈ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے لواحقین پولیس حکام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی۔ ان کے مطابق خاتون زدوکوب کے نتیجے میں جاں بحق ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی خضدار نے پولیس کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون پہلے سے مریض تھی۔ پولیس ایک ملزم کی تلاش میں وہاں پہنچی تو گھر والوں نے کہا کہ ہماری ایک مریضہ ہے، جو پولیس کی آمد سے گھبرا گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم واپس آگئی۔ ایس ایس پی خضدار کا کہنا ہے کہ لواحقین اگر الزام لگا رہے ہیں تو پوسٹ مارٹم میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 954325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954325/خضدار-پولیس-چھاپے-کے-دوران-ایک-خاتون-جانبحق-لواحقین-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org