0
Friday 17 Sep 2021 18:35

پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن، میاں نور احمد سہو بلامقابلہ جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن، میاں نور احمد سہو بلامقابلہ جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن میں میاں نوراحمد سہو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پارٹی الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔ میاں نور احمد سہو گذشتہ ایک سال سے قائم مقام صوبائی صدر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ ان کی بلامقابلہ کامیابی کی خبر سن کر جنوبی پنجاب بھر کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، مرکزی رہنماں قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری، راو محمد عارف رضوی اور دیگر نے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے 19 ستمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پولنگ ہوگی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کیلئے افتخار قریشی ایڈووکیٹ اور چوہدری علی رضا نت امیدوار ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نور احمد سہو نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے جس پر اپنی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتما د کا اظہار کیا۔ میں جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال اور عوامی قوت بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپورجدوجہد کروں گا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی اور اس ملک میں حقیقی، عوامی، فلاحی انقلاب کی نوید ثابت ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 954340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش