QR CodeQR Code

حکومت نے پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

17 Sep 2021 18:48

جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ قبول اسلام سے متعلق بل پیش کرنے کی ہر سطح پر مذمت کریں گے، ایک اسلامی مملکت میں اسلام کی دعوت اور قبول اسلام پر پابندی کو قبول نہیں کیا جائے، امریکہ اور یورپ کے غلام اس ملک کو لادین ریاست بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھینا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی عوامی پذیرائی حاصل کرچکی ہے، پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی اور بدحالی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبول اسلام سے متعلق بل پیش کرنے کی ہر سطح پر مذمت کریں گے، ایک اسلامی مملکت میں اسلام کی دعوت اور قبول اسلام پر پابندی کو قبول نہیں کیا جائے، امریکہ اور یورپ کے غلام اس ملک کو لادین ریاست بنانا چاہتے ہیں، لیکن اسلام پسند اور محب وطن ایسا نہیں ہونے دیں گے اور حکومت کی اسلام دشمن تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 954342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954342/حکومت-نے-پیٹرول-اور-ادویات-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-کرکے-قوم-جیبوں-پر-ڈاکہ-ڈالا-ہے-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org