QR CodeQR Code

اسلام قبول کرنے سے روکنے سے متعلق کوئی قانون نہیں لایا جا رہا، طاہر اشرفی

17 Sep 2021 19:07

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ستر سال بعد مدارس کو وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹرڈ کیا گیا، جدید نظام تعلیم میں قائداعظم اور نظریہ پاکستان کا ذکر تک نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے غداری سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے، سیاسی جماعتوں کو ساتھ دینا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے قوم کو متحد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جامعہ مسجد المصطفیٰ جوہر ٹاؤن لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ ستر سال بعد مدارس کو وزارت تعلیم کیساتھ رجسٹرڈ کیا گیا، جدید نظام تعلیم میں قائداعظم اور نظریہ پاکستان کا ذکر تک نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے غداری سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے، سیاسی جماعتوں کو ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے سے روکنے سے متعلق کوئی قانون نہیں لایا جا رہا۔


خبر کا کوڈ: 954352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954352/اسلام-قبول-کرنے-سے-روکنے-متعلق-کوئی-قانون-نہیں-لایا-جا-رہا-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org