QR CodeQR Code

بلوچستان میں متعدد ڈومیسائل جعلی ہونے کا انکشاف

17 Sep 2021 19:37

عدالت عالیہ کی جانب سے حکم کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈومیسائل کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی خبر رساں ادارے کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں 301 ڈومیسائل کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل شروع ہوا تو ژوب کے مختلف اضلاع میں 1948 ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی ویریفیکیشن کا آغاز ہوا، جن میں سے 590 کی تصدیق ہوئی جبکہ 301 کی تصدیق نہ ہوسکی۔ اس کے علاوہ 1188 ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

سینیئر قانوندان ایڈووکیٹ ساجد ترین نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری عروج پر ہے۔ جب وفاقی محکموں میں بلوچستان کے لئے چند آسامیاں خالی ہوتی ہیں، تو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہو کر بے روزگار نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954359/بلوچستان-میں-متعدد-ڈومیسائل-جعلی-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org