0
Friday 17 Sep 2021 22:35

بھارت، کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ

بھارت، کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 63 لاکھ 97 ہزار 972 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے اور اب تک مجموعی طور سے 77 کروڑ 24 لاکھ 25 ہزار 744 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34403 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 728 ہوگئی ہے۔ اس دوران 37950 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار 424 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش