QR CodeQR Code

طالبان سے دنیا میں دہشتگردی بڑھنے کا خطرہ ہے، نریندر مودی

17 Sep 2021 22:36

نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کا سب سے زیادہ اثر بھارت جیسے پڑوسی ممالک پر ہوگا، اس لئے اس مسئلے پر علاقائی توجہ اور تعاون ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو مسلط کی گئی حکومت قرار دیا ہے اور اس سے دنیا میں دہشتگردی، بنیاد پرستی، عدم استحکام کا خطرہ اور ان کے ملک میں معاشی بحران بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کو افغانستان کے معصوم لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہونے والی 21ویں چوٹی کانفرنس کے تحت افغانسان پروقت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سی ایس ٹی او آؤٹ ریچ سمٹ سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر دوشنبے میں موجود تھے۔

نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کا سب سے زیادہ اثر بھارت جیسے پڑوسی ممالک پر ہوگا، اس لئے اس مسئلے پر علاقائی توجہ اور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ہمیں چار نکات پر توجہ مرکوز کرنے ہوگی۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی، بغیر کسی رضامندی یا معاہدے کے ہوئی ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر افغانستان میں عدم استحکام اور بنیاد پرستی جاری رہی تو یہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات کو فروغ ملے گا۔ دوسرے شدت پسند گروہوں کو تشدد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی ترغیب مل سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 954368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954368/طالبان-سے-دنیا-میں-دہشتگردی-بڑھنے-کا-خطرہ-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org