QR CodeQR Code

پی آئی اے نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

18 Sep 2021 10:25

بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق پہنچے تو دمشق ائیر پورٹ پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دمشق کیلئے خصوصی پرواز پی کے 9501 میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک اور شام کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔ بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق پہنچے تو دمشق ائیر پورٹ پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی جبکہ خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی موقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے اور قومی ائیرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 954428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954428/پی-ا-ئی-اے-نے-اربعین-کیلئے-خصوصی-فلائٹ-آپریشن-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org