QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں عید کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 خودکش حملہ آور گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

29 Aug 2011 19:26

اسلام ٹائمز:اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈیر منصور نے صحافیوں کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 18 اور 19 سال کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جو رمضان کے آخری عشرہ اور عید کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔


ڈی آئی خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عید کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ خصوصی آپریشن میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈیر منصور نے صحافیوں کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 18 اور 19 سال کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جو رمضان کے آخری عشرہ اور عید کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے، اسٹیشن کمانڈر نے مزید بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹوں پر محیط خصوصی سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ایک پہاڑی میں چھپائے گئے 2 سو مارٹر گولے، ایک سو راکٹ لانچرز اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 4 ہزار کارتوس برآمد کر لیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 95443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95443/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-عید-کے-موقع-پر-دہشتگردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-2-خودکش-حملہ-آور-گرفتار-بھاری-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org