QR CodeQR Code

کوئٹہ، بغیر ویکسی نیشن کارڈ کے مختلف مقامات پر داخلے پر پابندی

18 Sep 2021 10:50

ڈی سی کوئٹہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات بغیر ویکسی نیشن افراد کو اپنی ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی میں نہ لے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی جانب سے شہر کے مختلف ہوٹلز اور پبلک مقامات پر کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی سی کوئٹہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات بغیر ویکسی نیشن افراد کو اپنی ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی میں نہ لے جائیں۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہاؤس، شاپنگ مال اور میرج ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹری پوائنٹ پر کسٹمر کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے۔ عرفان نواز میمن نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی نے حکم کی خلاف ورزی کی اور کوئی بغیر ویکسی نیشن شخص مذکورہ مقامات کے احاطے میں پایا گیا تو انتظامیہ کی جانب سے پورا احاطہ سیل کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 954432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954432/کوئٹہ-بغیر-ویکسی-نیشن-کارڈ-کے-مختلف-مقامات-پر-داخلے-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org