0
Saturday 18 Sep 2021 11:19

پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ بڑھا دیا گیا

پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ بڑھا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ سکولز کا تعلیمی سیشن جون2022ء تک مقرر کر دیا گیا ہے۔ بورڈز امتحانات آئندہ برس جون میں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی لہر میں معمولی کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں، طلبہ کے تعلیمی ضیاع کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی دورانیہ کا سیشن بڑھا دیا گیا ہے۔ سکولز کا تعلیمی سیشن جون 2022ء تک مقرر کر دیا گیا ہے۔ بورڈز امتحانات آئندہ برس جون میں ہوں گے۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے مکمل نصاب پڑھایا جائے گا۔ تعلیمی سیشن میں توسیع کووڈ کے باعث سکولوں کی بندش کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تعلیمی سیشن کا دورانیہ مقرر ہونے سے اساتذہ کو مکمل نصاب پڑھانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب چیئرمینز بورڈز کمیٹی نے تعلیمی دورانیہ مقرر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ لکھا تھا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء آئندہ سال جون کے مہینے کیلئے امتحانات کی تیاری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 954441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش