QR CodeQR Code

پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی

18 Sep 2021 12:12

شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اسی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہو رہی ہیں، پی آئی اے کا طیارہ 322 زائرین کو لے کر 27 سال بعد شام کی سرزمین پر اترا، قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ایئر پورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی۔ خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے، ایئر پورٹ پر وزیر ہوا بازی و سی ای او پی آئی اے نے شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔

شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائے۔ پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا، مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا، وفد نے بی بی زینب کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کیے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اسی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954460/پی-آئی-اے-کی-خصوصی-پرواز-شام-سے-واپس-وطن-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org