QR CodeQR Code

آئی جی نے صوبے بھر کے پولیس افسران سے کالعدم تحریک لبیک کی تفصیلات مانگ لیں

18 Sep 2021 13:56

آئی جی کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف درج مقدمات، پرتشدد مظاہروں میں املاک کو پہنچنے والے نقصان اور مظاہروں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی نے صوبے بھر کے افسران سے 2 ہزار سولہ سے اب تک کے کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی قیادت سمیت دیگر رہنماوں کیخلاف درج مقدمات، مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کی تفصیل سمیت دیگر کیسز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث آئی جی پنجاب نے تمام تر تفصیلات طلب کی ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی  طلب کی گئی ہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے پُرتشدد احتجاج کے دوران اموات اور زخمیوں کی تفصیلات، پبلک اور پرائیویٹ املاک کے نقصان کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ صوبے بھر میں دوران احتجاج شاہراہوں کی بندش کی تفصیلات سمیت دیگر چیزوں کی تفصیلات کل تک آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب نے سی سی پی او لاہور، تمام سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954479/ا-ئی-جی-نے-صوبے-بھر-کے-پولیس-افسران-سے-کالعدم-تحریک-لبیک-کی-تفصیلات-مانگ-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org