QR CodeQR Code

ڈومیسٹک وائلنس بل کا قانون ہمارے خاندانی نظام پر حملہ ہے، سراج الحق

18 Sep 2021 14:23

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا لیکن تمام قوانین شریعت سے منافی بنائے، پاکستان میڈیا اتھارٹی بل بھی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو 30 سال پیچھے کر دیا ہے، 57 بنائے گئے قوانین میں ایک بھی عوامی مفاد کا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک وائلنس بل کا قانون ہمارے خاندانی نظام پر حملہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو حکومت واپس لے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ بڑے وعدے کئے تھے، مگر ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا لیکن تمام قوانین شریعت سے منافی بنائے، پاکستان میڈیا اتھارٹی بل بھی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے  پاکستان کو 30 سال پیچھے کر دیا ہے، 57 بنائے گئے قوانین میں ایک بھی عوامی مفاد کا نہیں، اسمبلی سے باہر 68 آرڈننس پاس کیے گئے ہیں ان میں بھی کوئی عوام کیلئے نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 954483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954483/ڈومیسٹک-وائلنس-بل-کا-قانون-ہمارے-خاندانی-نظام-پر-حملہ-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org