QR CodeQR Code

جامعہ حفصہ پر طالبان کا جھنڈا نصب کیا گیا ہے

اسلام آباد، مولوی عبدالعزیز کلاشنکوف لیکر سکیورٹی اداروں کے سامنے

پولیس کے جوان جھنڈا اتارنے پہنچے تو مولوی عبدالعزیز ہتھیار لیکر آگیا

18 Sep 2021 14:30

جامعہ حفصہ کی طالبات نے مولوی عبدالعزیز کی سربراہی میں مدرسے پر طالبان کا جھنڈا نصب کر دیا ہے۔ جس پہ پولیس کے جوان فوراً حرکت میں آگئے ہیں۔ جھنڈا اتارنے کیلئے پولیس جب موقع پر پہنچی تو مولوی عبدالعزیز کلاشنکوف لیکر باہر آگیا اور پولیس والوں کو دھتکارا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال ایک مرتبہ پھر کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جامعہ حفصہ کی طالبات نے مولوی عبدالعزیز کی سربراہی میں مدرسے پر طالبان کا جھنڈا نصب کر دیا ہے۔ جس پر پولیس کے جوان فوراً حرکت میں آگئے ہیں۔ جھنڈا اتارنے کیلئے پولیس جب موقع پہ پہنچی تو مولوی عبدالعزیز کلاشنکوف لیکر باہر آگئے اور پولیس والوں کو دھتکارا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں مولوی عبدالعزیز پولیس اہلکاروں کو واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ وہ یہ نوکری چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دھمکی دی ہے کہ جلد ہی پاکستان کے طالبان آکر تم سے پوچھیں گے اور تمہاری خبر لیں گے۔ آخری خبریں آنے تک فورسز کے اہلکار وہاں پہنچے تو مولوی عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی طالبات سامنے آگئی ہیں اور طالبان کا جھنڈا اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہی مولوی عبدالعزیز داعش سے اپنی وابستگی کا اعلان بھی کرچکا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 954486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954486/اسلام-ا-باد-مولوی-عبدالعزیز-کلاشنکوف-لیکر-سکیورٹی-اداروں-کے-سامنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org